جرمن لڑکی کے قتل پر عراقی نوجوان گرفتار

اتوار 10 جون 2018 15:40

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) جرمنی میں 14 سالہ لڑکی کے قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں عراق سے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے کہا کہ اس ملزم کی جرمنی حوالگی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس ملزم کو جرمنی لانے کی خاطر تمام بین الاقوامی قواعد پر عمل کیا جائے گا۔ اس حوالے سے عراقی حکومت مکمل تعاون کر رہی ہے۔ ملزم کام نام علی بی بتایا گیا ہے جس کی عمر 20 برس ہے۔ جرمن پولیس کے مطابق بطور مہاجر جرمنی آنے والا علی اپنے کنبے کے ساتھ اچانک31 مئی کو جرمنی چھوڑ کر چلا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :