بنی گالہ کے سامنے احتجاج ،ْ مظاہرین نے بنی گالہ آنے والے فوادچودھری اور فرخ حبیب کی گاڑیاں روک لیں

90فیصدٹکٹوں پرکوئی اختلاف سامنے نہیں آیا ،ْ فواد چوہدری

اتوار 10 جون 2018 18:10

بنی گالہ کے سامنے احتجاج ،ْ مظاہرین نے بنی گالہ آنے والے فوادچودھری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ 90فیصدٹکٹوں پرکوئی اختلاف سامنے نہیں آیا اور این اے 65چکوال کا ٹکٹ بھی ابھی فائنل نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملہ پربنی گالہ کے سامنے احتجاج کے دور ان مظاہرین نے بنی گالہ آنے والے فوادچودھری اور فرخ حبیب کی گاڑیاں روک لیں۔مظاہرین سے خطاب میں فواد چودھری نے کہا کہ 90فیصدٹکٹوں پرکوئی اختلاف سامنے نہیں آیا،کوشش ہے امین اسلم اور طاہر صادق ایک پیج پرآجائیں،این اے 65چکوال کا بھی ٹکٹ ابھی فائنل نہیں ہوا۔