شہباز شریف کیلئے کراچی سے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے گئے

اتوار جون 18:10

کراچی /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کیلئے کراچی سے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے گئے۔مرکزی رہنما سینیٹر سلیم ضیاء نے شہباز شریف کے لیے کاغذات نامزدگی این اے 248، 249 اور 250 کے لیے حاصل کئے ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 248 ماڑی پور، گابوپٹ، ہاکس بے، مشرف کالونی، بدھنی گوٹھ، کسٹم ہاس، پی اے ایف بیس مسرور اور مواچھ گوٹھ پر مشتمل ہے۔ این اے 249 بلدیہ ٹائون جبکہ این اے 250 سائٹ سب ڈویژن اور اورنگی ٹائون پر مشتمل ہے۔