خیبرپختونخوا میں بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری

اتوار 10 جون 2018 18:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) خیبرپختونخوا میں بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے۔شدید گرمی اورلوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے،شہر اورمضافاتی علاقوں میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے روزہ داروں کوشدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہاہے،شہری علاقوں میں آٹھ سے دس جبکہ دیہات میں بارہ سے چودہ گھنٹے بجلی غائب رہتی ہیں ،بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گھروں اور مسجدوں میں پانی کامسئلہ بھی پیداہوگیا ہے،شہر کے مختلف علاقوںمیں بجلی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے ،مظاہرین نے حکومت اورواپڈا کے خلاف شدیدنعرہ بازی کی اوربجلی لوڈشیڈنگ کو فی الفور ختم کرنے کامطالبہ کردیا ہے ،شہریوں کوکہنا تھا کہ اگر یہی صورتحال رہی توواپڈا ہائوس کے سامنے احتجاج کریں گے۔

(جاری ہے)

پشاورکے علاوہ صوبہ کے دیگر اضلاع مردان ،چارسدہ ،صوابی ،کرک ،کوہاٹ،ملاکنڈڈویژن ،سخاکوٹ ،تخت بھائی ،کاٹلنگ سمیت کئی علاقوں میں بجلی نہ ہونے کے برابر ہے۔