ژوب ، آسمانی بجلی گرنے سے 2بچے جاںبحق ،خواتین سمیت5افراد زخمی

اتوار 10 جون 2018 18:20

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) بلوچستان کے ضلع ژوب کے برنج پہاڑی میں آسمانی بجلی گرنے سے 2بچے جاںبحق جبکہ خواتین سمیت5افراد زخمی ہوگئے ہیں ،د و سری جانب ژوب سمیت مختلف علاقوں میں موسلادار بارش کے باعث نہ صرف گرمی کا زور ٹوٹ چکاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ژوب کے علاقے برنج پہاڑی کے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے 2بچے محمد عمر اور رحمت اللہ جن کی عمریں 12اور 10 سال ہے جبکہ تین خواتین اور بچوں سمیت5افراد زخمی ہوگئے ہیں ،زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔

ژوب اورملحقہ علاقوں میں تیزاور موسلادار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں ندی نالے زیر آب آگئے بلکہ گرمی کی شدت میں بھی کمی واقع ہوئی ،ندی نالوں میں طغیانی کے باعث مختلف علاقوں میں آمدورفت کا نظام متاثر ہوگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :