تعلیمی معیار کی سالانہ رینکنگ میں سال 2010 کے بعد پہلی بار آکسفورڈ نے روایتی حریف کیمبرج کو مات دے دی

آکسفورڈ پانچویں اور کیمبرج چھٹے نمبر پر رہی، 76 برطانوی یونی ورسٹیز میں 41 کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے، برطانوی اخبار

اتوار 10 جون 2018 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) تعلیمی معیار کی سالانہ رینکنگ میں سال 2010 کے بعد پہلی بار آکسفورڈ نے روایتی حریف کیمبرج کو مات دے دی ہے۔ آکسفورڈ پانچویں اور کیمبرج چھٹے نمبر پر رہی ۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق تحقیق کے معیار اور بہتر کارکردگی کی بنیاد پرآکسفورڈ کو کیمبرج پر برتری حاصل ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق 200 یونی ورسٹیوں کی فہرست میں شامل 76 برطانوی یونی ورسٹیز میں 41 کی کارکردگی میں بہتری آئی ۔

(جاری ہے)

آکسفورڈ نے 2019 کے لیے بہترین برطانوی یونی ورسٹی کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ۔امریکا کی نامور سائنس اور ٹیکنالوجی یونی ورسٹی ایم آئی ٹی سال 2019 کے لیے دنیا کی بہترین یونی ورسٹی قرارپائی جبکہ اسٹین فورڈ دوسرے اور ہارورڈ تیسرے نمبر پر رہی ۔یہ فہرست ہرسال دنیا بھر کی یونی ورسٹیز کے تعلیمی معیار کا جائزہ لیکر تشکیل دی جاتی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بریگزٹ برطانیہ کے تعلیمی نظام پرمنفی نتائج کی صورت اثر انداز ہوا ہے۔برطانیہ کی 76 عالمی معیار کی یونی ورسٹیوں میں سے 53میں بیرون ملک سے داخلہ لینے والے طلبہ کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :