ویتنام،کمپنیوں کو اراضی کی طویل لیز دینے کی تجویز پر افراتفری،12 افراد گرفتار

اتوار 10 جون 2018 21:40

ہنوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) ویتنام کے دارالحکومت میں اتوار کے روز کم از کم12 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے کیونکہ کمپنیوں کو اراضی کی طویل لیز دینے کی تجویز پر افراتفری اور بے چینی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

جس مسودہ قانون پر بے چینی اور خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے اس میں مجوزہ خصوصی اقتصادی زونز میں 99سالہ رعایتوں کی اجازت دی جائے گی جس کو بعض لوگ غیر ملکی اور خصوصاً چینی کمپنیوں کے لئے من پسند ڈیل قرار دے رہے ہیں۔ اگر چہ ہنوئی اور بیجنگ اکثر وبیشتر بحیرہ جنوبی چین میں متنازعہ علاقے پر نوک جھونک کا تبادلہ کرتے ہیں،ویتنام چین کے حوالے سے ہونے والے مظاہروں کو توڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :