پاکستان میں ٹیلنٹ کی نہیں مواقعوں کی کمی ہے گلوکارہ فرح انور

پیر 11 جون 2018 14:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) گلوکارہ فرح انور نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی نہیں مواقعوں کی کمی ہے‘ فلم انڈسٹری کے زوال سے گلوکاری کا شعبہ بھی متاثر ہوا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ میں گلوکاری کے شعبے میں کسی مجبوری کے تحت نہیں بلکہ شوق کی وجہ سے آئی ہوں ۔

(جاری ہے)

اپنے شوق کی تکمیل کیلئے ابھی مزید بہت کچھ کرنا چاہتی ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بات درست نہیں ہے کہ پاکستان میں شوبز کے کسی شعبے میں ٹیلنٹ کی کمی ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ فلم انڈسٹری کے زوال کی وجہ سے فنکاروں کو مواقع نہیں مل رہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں دعوے سے کہتی ہوں کہ اگر پاکستان میں حکومتی سطح پر شوبز کی سرپرستی کی جائے تو ہم ہر لحاظ سے بھارت کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :