بنوں کی 100سالہ خاتون بھی الیکشن لڑنے کے لیے میدان میں آ گئیں

جیتنے کے بعد ٹیوب ویل اور سڑکیں بناؤں گی؛ بزرگ خاتون حضرت بی بی جیت کے لیے پر امید

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 11 جون 2018 15:27

بنوں کی 100سالہ خاتون بھی الیکشن لڑنے کے لیے میدان میں آ گئیں
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 جون 2018ء) 100 سالہ خاتون الیکشن لڑنے کے لیے میدان میں آ گئں۔بزرگ خاتون کا تعلق بنوں سے ہے۔اور ان کا نام حضرت بی بی ہے۔حضرت بی بی نامی بزرگ خاتون اس سے پہلے بھی پانچ بار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ چکی ہیں۔بزرگ خاتون الیکشن جیتنے کے لیے پر امید ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن جیتنے کے بعد ٹیوب ویل اور سڑکیں بنائیں گی۔

بزرگ خاتون کا کہنا ہے کہ الیکشن لڑنے کے سارے اخراجات ان کے بیٹے برداشت کر رہے ہیں۔اور ان کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی فیس موجود تھی۔لیکن ریٹرنگ افسران نے ان کی فیس معاف کر دی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کا اعلان 25جولائی کو کیا گیا ہے۔اور عام انتخابات سے قبل سیاسی جو ڑ تو ڑ بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

بہت سارے سیاسی رہنما اب تک اپنا سیاسی مفاد دیکھتے ہوئے پارٹیاں بدل چکے ہیں۔

اور اب الیکشن کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات 2018ء کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ الیکشن 25 جولائی کو ہوں گے، دو سے چھ جون تک کاغذات نامزدگی جمع، 14 جون تک سکروٹنی اور 29 جون کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عام انتخابات 2018ء کے بیلٹ پیپرز کیلئے برطانیہ اور فرانس سے سیکیورٹی پیپر درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بیلٹ پیپرز کی چھپائی فوج کی نگرانی میں ہو گی۔ عام انتخابات کیلئے 21 کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔کچھ سیاسی مبصرین کے مطابق الیکشن چند ہفتے تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں۔کیونکہ انتخابی حلقوں میں بھی چند تبدیلیاں کی گئی ہیں جب کہ انتخابی امیدواروں کے لیےبھی کچھ شرائط رکھی گئی ہیں اس لیے ممکن ہے کہ عام انتخابات تاخیر کا شکار ہوں۔