فٹبال ورلڈ کپ، شاہد آفریدی جرمنی کو سپورٹ کریں گے

فٹبال بہت پسند ہے، شروع سے ہی فیورٹ ٹیم جرمنی ہے، اس مرتبہ بھی جرمنی کو سپورٹ کروں گا،آٖفریدی

پیر جون 16:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) فیفا ورلڈ کپ میں شاہد آفریدی جرمنی کو سپورٹ کریں گے۔۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ فٹبال مجھے بہت پسند ہے، شروع سے ہی میری فیورٹ ٹیم جرمنی ہے، اس مرتبہ بھی جرمنی کو سپورٹ کروں گا، الوداعی میچ اپنی سرزمین پر نہیں کھیل سکا لیکن ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری میچ میں عالمی الیون کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز رہا۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اب زندگی میں کوئی حسرت نہیں، جو چاہا ملا، اب اپنے فلاحی مقاصد پر توجہ ہے۔ پاکستان ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم بہتری کی طرف جا رہی ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا ہے، ان مقابلوں کوئی بھی ٹیم کچھ بھی کرسکتی ہے۔