آل پاکستان مسلم لیگ نے خواتین اور اقلیت کی مخصوص نشستوںکیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا

پنجاب سے 3، سندھ اور کے پی کے سے دو، دو اقلیتی اراکین امیدوار نامزد

پیر 11 جون 2018 17:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) آل پاکستان مسلم لیگ نے خواتین اور اقلیت کی مخصوص نشستوںکے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا، پنجاب سے 3، سندھ اور کے پی کے سے دو، دو اقلیتی اراکین امیدواروںکو نامزدکیاگیا ہے پیر کو آل پاکستان مسلم لیگ نے مخصوص نشستوں کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

مخصوص نشستوں میں خواتین اور اقلیتی امیدوار شامل ہیں۔

اے پی ایم ایل کی جانب سے قومی اسمبلی کیلئے خواتین میں مہرین ملک آدم، فاطمہ سکندر، انیلہ افتخار اور رضیہ دانش امیدوار نامزدکیا گیا ہے۔اقلیتی امیدواروں میں قومی اسمبلی کے لئے بلتھزر سیموئیل جان امیدوار نامزدکیا گیا ہے۔پارٹی نے پنجاب سے 3، سندھ اور کے پی کے سے دو، دو اقلیتی اراکین امیدوار نامزدکیا ہے۔