شہر اقتدار میں نوسرباز مافیا نے شہریوں کودو کروڑ روپے سے ذائد کی رقم سے محروم کر دیا

پیر 11 جون 2018 19:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) شہر اقتدار میں نوسرباز مافیا نے شہریوں کودو کروڑ روپے سے ذائد کی رقم سے محروم کر دیا ہے ۔پولیس شہریوں کی دادرسی کرنے میں ناکام ۔اویس احمد نے تھانہ کراچی کمپنی پولیس کو بتایا کہ ملزم شہزاداحمد نے اسے کاروباری لین دین کے سلسلہ میں ایک لاکھ 63ہزار روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔

(جاری ہے)

عارف جاوید نے مارگلہ پولیس کو بتایا کہ ملزمان علی رضاء اور محمدصفدر نے اسے گاڑیوں کی لین دین کے سلسلہ میں ایک کروڑ 86لاکھ روپے کے دو چیک دئیے جو ڈس آنر ہوگئے ۔طفیل احمد نے بھارہ کہو پولیس کو بتایا کہ ملزم مظہر جسین نے اسے دوکانوں کی خرید و فروخت کے سلسلہ میں 28لاکھ روپے کے دو چیک دئیے جو ڈس آنر ہو گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ذیشان کمبوہ /اپنے رپورٹر سے

متعلقہ عنوان :