آبپارہ پولیس نے 6ماہ بعد خاتون صحافی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا

پیر 11 جون 2018 19:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) آبپارہ پولیس نے 6ماہ بعد خاتون صحافی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ۔مقتولہ کے والد عارف علی نے آبپارہ پولیس کو چھ ماہ قبل درخواست دی تھی کہ طاہر مسعود نامی شخص نے اس کی بیٹی میمونہ عارف کو مضروبی حالت میں مپز ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا مدعی نے اپنے درخواست میں خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ملزم طاہر مسعود نے اس کی بیٹی کو قتل کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے چھ ماہ تک معاملے کو دبائے رکھا تاہم ایس ایس پی نجیب الرحمن بگوی کے حکم آبپارہ پولیس نے نامزد ملزم طاہر مسعود کے خلاف مقدمہ درج کر کہ تفتیش شروع کر دی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ذیشان کمبوہ /اپنے رپورٹر سے

متعلقہ عنوان :