دریاخان:دو مختلف حادثات میں ایک بزرگ اور بچی جاں بحق حساس ادارے کے میجر سمیت پانچ افراد زخمی

پیر 11 جون 2018 20:24

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) دو مختلف حادثات میں ایک بزرگ اور بچی جاں بحق حساس ادارے کے میجر سمیت پانچ افراد زخمی تفصیلات کے قینچی موڑکے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار اللہ وسایا اور محمد اشفاق کو کچل دیا جس پر اللہ وسایا جاں بحق ہوگیا جبکہ محمد اشفاق شدید زخمی جس کو مقامی ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے تھانہ سٹی پولیس نے کار ڈرائیور محمد وسیم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا ہے دوسرے حادثہ ایم ایم روڈ پر ٹرالے اور کار کے ٹکرانے کا ہوا جس کے نتیجہ میںکار میںراولپنڈی جانے والا اپنی فیملی کے ہمراہ حساس ادارے کا میجرعمران اس کی بیوی،بیٹی ،بیٹا زخمی جبکہ ایک چھوٹی بچی اقرا جاں بحق ہوئی ہے