سانگھڑ میں رمضان المبارک میں منافع خوروں کے خلاف اے ڈی سی ٹو جاویداحمد ڈاھری اور مختیار کار لطیف حیدر کی کارروائی

پیر 11 جون 2018 22:33

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) سانگھڑ میں رمضان المبارک میں منافع خوروں کے خلاف اے ڈی سی ٹو جاویداحمد ڈاھری اور مختیار کار لطیف حیدر نے کاروائی کرتے ہوئے متعدد منافع خوروں پر بھاری جرمانے کرتے ہوئے اشیا خوردونوش کو مقرر قیمتوں پر فروخت کرنے کی ہدایت کی رمضان دوکاندار اپنی دوکانوں پر ریٹ لسٹ آویزاں کریں تفصیل کے مطابق رمضان المبارک میں منافع خوروں کے خلاف اے ڈی سی ٹو جاویداحمد ڈاھری نے کاروائی کرتے ہوئے متعدد منافع خوروں پر بھاری جرمانے کرتے ہوئے اشیا خوردونوش کو مقرر قیمتوں پر فروخت کرنے کی ہدایت کئی دوکانوں پر اسپائر شدہ اشیا کی فروخت کرنے کے خلاف کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے انہوں نے کہا کہ کے رمضان المبارک کا مہینہ ایک مقدس مہینہ ہے اس ماہ میں منافع خوروں کو نہیں بخشا جائے گا دوکاندار اپنی دوکانوں پر اشیا کی ریٹ لسٹ آویزاں کریں ان کے ہمراہ مختیار کار لطیف حیدر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :