سوات ایکسپریس وے پر فلائنگ کوچ اور ڈمپر کے درمیان تصادم، 4 افراد جاں بحق، 7 زخمی

اتوار 30 اگست 2026 12:32

سوات ایکسپریس وے پر فلائنگ کوچ اور ڈمپر کے درمیان تصادم، 4 افراد جاں ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2026ء) سوات ایکسپریس وے پر فلائنگ کوچ اور ڈمپر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے مطابق سوات موٹر وے ٹنل نمبر 3 کے قریب فلائنگ کوچ اور ڈمپر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی میڈیکل ٹیمیں ایمبولینسز کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو 1122 اور موٹر وے پولیس نے مشترکہ امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق افراد کی نعشیں بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کر دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :