کراچی میں 2 خواتین کے مابین جھگڑے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی ہے

پارکنگ کے معاملے پر دو خواتین میں تلخ کلامی، بااثر فیملی کا دوسری فیملی کی خاتون پر تشدد اور پھر مقدمہ بھی درج کرا دیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 29 اگست 2026 00:02

کراچی میں 2 خواتین کے مابین جھگڑے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی ہے
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 اگست 2026ء ) کراچی میں پارکنگ کے معاملے پر 2 خواتین کے مابین جھگڑے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی ہے۔ میڈیا کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پارکنگ کے معاملے پر دو گھرانوں کی خواتین میں جھگڑا ہوا، 2 خواتین کے مابین جھگڑے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں خواتین کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ایک خاتون کو تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تلخ کلامی واقعے کے تھوڑی دیر بعد اضافی نفری آئی اور سادہ لباس شخص نے سرکاری اسلحے کے ساتھ فلیٹ کے باہر لگا سی سی ٹی وی کیمرہ توڑ دیا۔ خاتون پر تشدد کے باوجود بااثر فیملی نے دوسری فیملی پر مقدمہ درج کروادیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق تشدد کا شکار افراد بہن بھائی ہیں، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :