بلاول بھٹو کی شادی کی افواہیں، آصف زرداری کے لیختن شٹائن جانے کا دعوی، پیپلز پارٹی کی تردید

بلاول کی مبینہ ہونیوالی اہلیہ کا تعلق لیختن شٹائن کے دارالحکومت وادوز سے ہے ،شادی رواں سال کے آخر میں متوقع

اتوار 30 اگست 2026 11:10

بلاول بھٹو کی شادی کی افواہیں، آصف زرداری کے لیختن شٹائن جانے کا دعوی، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2026ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں نے نئی بحث چھیڑ دی۔ذرائع کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ یورپی ملک لیختن شٹائن پہنچے ہیں، جہاں مبینہ طور پر بلاول بھٹو زرداری کی شادی کے حوالے سے بات چیت اور تاریخ طے کی جانی ہے۔

(جاری ہے)

ایک معروف ویب سائٹ نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی مبینہ ہونے والی اہلیہ کا تعلق لیختن شٹائن کے دارالحکومت وادوز سے ہے اور شادی کی تقریب رواں سال کے آخر میں متوقع ہے۔لیختن شٹائن مغربی یورپ میں سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا کے درمیان واقع ایک چھوٹا خودمختار ملک ہے جس کا دارالحکومت وادوز ہے۔تاہم دوسری جانب پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کی منگنی یا شادی سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا ہے۔ میئر کراچی اور پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضی وہاب نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے تردید کی ہے۔