اسرائیل نے الاقصیٰ مسجد کے قریب تاریخی قبرستان کا ایک حصہ منہدم کردیا

اسرائیل اس تاریخی قبرستان کے چالیس فیصد حصے پر نیشنل پارک بنانا چاہتا ہے ،ْ روسی میڈیا

منگل 12 جون 2018 13:02

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) اسرائیل نے الاقصیٰ مسجد کے قریب تاریخی قبرستان کا ایک حصہ منہدم کردیاہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق باب الرحمت قبرستان میں دو صحابہ کرام عبیدہ ابن ا لصمیت اور شداد ابن الصمیت کی قبریں بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

روسی میڈیا کے مطابق مسجد الاقصیٰ کے قریب تاریخی قبرستان میں فلسطینی ایک ہزار سال سے انتقال کرنے یا شہید ہونے والے پیاروں کو دفنا تے ہیں ،ْ باب الرحمت قبرستان میں دو صحابہ کرام عبیدہ ابن صمیت اور شداد ابن الصمیت بھی دفن ہیں۔روسی میڈیا کے مطابق اسرائیل اس تاریخی قبرستان کے چالیس فیصد حصے پر نیشنل پارک بنانا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :