عید پر مرغن اوردیر ہضم غذاؤں سے مکمل پرہیز کیا جائے ‘حکماء
منگل 12 جون 2018 13:43
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار طبی ماہرین پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی، پروفیسر حکیم محمد افضل میو، پروفیسر حکیم سید عمران فیاض، حکیم احمد حسن نوری،، حکیم عطاء الرحمن صدیقی، حکیم حامد محمود، حکیم عمر فاروق گوندل ، حکیم امجد وحید بھٹی، حکیم محمد اسحق، حکیم محمد احمد، حکیم محمد ابو بکر ، حکیم فیصل طاہر صدیقی ، ڈاکٹر سکندر حیات زاہد نے ’’ عید سعید اور ہماری صحت‘‘ کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ ناشتہ میں سویاں بنائیں اور اس میں دودھ ڈال کر استعمال کریں۔دوپہرکے کھانے میں سبزی گوشت ،جپاتی کے ساتھ اور رات کے کھانے میں بھی ہلکی زود ہضم غذا کا استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ آج کل سیب ،امررود،انگور،کیلا،وغیرہ عام دستیاب ہیں۔ان میں سے کسی ایک پھل کو استعمال کرنے سے جسم کو بھرپور توانائی حاصل ہوتی ہے۔ان پھلوں سے نشاستہ دار اجزاء،قدرتی نمکیات مثلاً سوڈیم، کیلشیم،پوٹاشیم، فولاد،فاسفورس اور مقطر پانی کا فی مقدار میں حاصل ہوتا ہے۔یہ پھل قبض نہیں ہونے دیتے اور انسان تندرست و توانا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں سگریٹ،نسوار کثرت چائے نوشی اوردیگر منشیات کے عادی افراد دن بھر ان چیزوں سے پرہیز کرتے ہیں۔ ایک ماہ تک ان مضر صحت اشیا سے پرہیز کرنے کے بعد عید پرتمام کثریں نکال لیتے ہیں۔حالانکہ رمضان شریف کا مہینہ ان منشی اشیاء کے عادی افراد کے لئے ہمیشہ کے لئے ان بری عادتوں سے نجاب کا سنہری موقعہ فراہم کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موٹاپے سے پریشان حال لوگوں کے لئے بھی رمضان شریف کا مہینہ ایک نعمت ہے۔اگر فربی کی جانب مائل افراد اس مرض سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو رمضان کے بعد بھی اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے موٹاپے سے مکمل نجات حاصل کر سکتے ہیں۔رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں نظم و ضبط اور ہر بات میں اعتدال کے تحت زندگی بسر کرنے کا موقعہ فراہم کرتا ہے۔رمضان کے بعد بھی اسی نظم و ضبط اور اعتدال کو برقرار رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.