آصف زرداری سے سابق رکن قومی اسمبلی عنایت علی شاہ کی ملاقات ،

پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

منگل جون 14:35

آصف زرداری سے سابق رکن قومی اسمبلی عنایت علی شاہ کی ملاقات ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) سابق صدر مملکت و پاکستان پیپلزپارلیمنٹرینزکے سربراہ آصف علی زرداری سے چنیوٹ سے سابق رکن قومی اسمبلی سید عنایت علی شاہ نے ملاقات کر کے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔اس موقع پر قمر زماں کائرہ ، چوہدری منظور ،حسن مرتضی اور عامر فدا پراچہ بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال ، عام انتخابات اور آئندہ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔سابق صدر آصف علی زرداری نے سید عنایت علی شاہ کی پارٹی میں شمولیت کے اعلان پر خیر مقدم کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔ سید عنایب علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی میرا گھر ہے مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے گھر واپس آیا ہوں ۔