فلسطینی حریت پسند تنظیم حماس کی زیر سمندر ٹنل تباہ، اسرائیل کا دعویٰ

ٹنل کی تباہی سے حماس کی اسرائیل مخالف کارروائیاں کم ہوں گی،اسرائیلی فوج

منگل 12 جون 2018 16:46

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کی زیر سمندر ٹنل تباہ کردی گئی ہے،ٹنل کی تباہی سے حماس کی اسرائیل مخالف کارروائیاں کم ہوں گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حماس کی زیر سمندر ٹنل تباد کردی گئی ہے۔ٹنل کی تباہی سے حماس کی اسرائیل مخالف کارروائیاں کم ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے سرحدی پٹی غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے آئے دن فائرنگ کی جاتی ہے جس کے باعث معصوم اور نہتے فسطینی شہید ہوجاتے ہیں جبکہ اب اسرائیلی فوج نے یہ دعوی کیا ہے کہ حماس کے زیر استعمال ٹنل کو تباد کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اس ٹنل کو رواں سال 3 جون کو اس وقت نشانہ بنایا گیا تھا جب اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں حماس کے ٹھکانوں کو تباہ کیا تھا جس کے باعث حماس کے متعدد جنگجوں کی ہلاکتیں بھی ہوئیں تھی۔

(جاری ہے)

اسرائیلی افواج کی جانب سے داغا گیا شیل نوجوان کے چہرے پر پھٹ گیاخبر رساں اداے کے مطابق غزہ میں اپنا اثر ورسوخ رکھنے والی جہادی تنظیم حماس کی جانب سے یہ ٹنل بحیرہ روم میں چند میٹر کے فاصلے پر 2 سے 3 میٹر گہرائی میں تھی جبکہ اس ٹنل کے ذریعے اسرائیل کے خلاف سرگرمیاں جاری تھی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم حماس کے دہشت گردانہ کارروائیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور باقاعدہ ان کی مانیٹرنگ بھی کی جاتی ہے جبکہ زیر سمندر ٹنل کو تباہ کرنا ہمارے لیے بڑی کامیابی ہے۔