یمن، سرکاری فوج اور حوثی باغیوں مابین جھڑپ، 50باغی ہلاک، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

منگل 12 جون 2018 16:46

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) یمن میں سرکاری فوج اور حوثیوں مابین ہونے والی جھڑپ میں50 حوثی باغی ہلاک ہو گئے،فوجی کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن میں سرکاری فوج اور حوثیوں کے درمیان جھڑپ میں 50 حوثی باغی ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

یمنی فوج کیمطابق ،مغربی علاقہ الجاہ اب ہمارے کنٹرول میں ہے جہاں گزشتہ روز حوثیوں کے ساتھ گھمسان کی لڑائی ہوئی تھی ۔ فوج نے علاقے میں کاروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا ہے ۔دریں اثنا ، جنوب مغربی شہر شبوہ میں ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنا یا گیا جس میں 2 فوجی ہلاک اور5 زخمی ہو گئے۔