امریکہ و شمالی کوریا ئی سربراہان کے سکیورٹی معاہدے پر دستخط

دنیا جلد مثبت تبدیلی دیکھے گی، تلخیاں، بیانات اور دھمکیاں ایک طرف رکھ کر نئے تعلقات کا آغاز کیا جائیگا، مشترکہ اعلامیہ

منگل 12 جون 2018 16:56

سنگاپور سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) امریکہ اور شمالی کوریا کے سربراہان نے سکیورٹی معاہدے پر دستخط کردیئے،دنیا جلد مثبت تبدیلی دیکھے گی،تمام تلخیاں، بیانات اور دھمکیاں ایک طرف رکھ کر نئے تعلقات کا آغاز کیا جائیگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنگا پور میں امریکہ کے صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اون نے تاریخی ملاقات کے بعد سکیورٹی معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات شاندار رہی، کئی معاملات پر پیش رفت ہوئی ہے، دنیا جلد مثبت تبدیلی دیکھے گی۔ صدر ٹرمپ نے اس معاہدے کو جامع معاہدہ قراردیا ہے اس سے قبل امریکی وزیر خآرجہ نے بھی اس سند کو تاریخی سند قراردیا تھا۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے تمام تلخیاں، بیانات اور دھمکیاں ایک طرف رکھ کر نئے تعلقات کے آغاز کا عزم ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :