ْفیصل آباد خالدہ منصور کا نام قومی اسمبلی کیلئے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست سے خارج

منگل 12 جون 2018 17:04

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) سٹی صدر مسلم لیگ(ن) خواتین ونگ فیصل آباد خالدہ منصور کا نام قومی اسمبلی کیلئے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست سے خارج ، مرحوم ایم این اے رجب بلوچ کی اہلیہ عائشہ رجب ، دوسابق طاقتور وفاقی وزراء خواجہ آصف اور پرویز ملک کی بیگمات کے نام فہرست میں شامل ، مسلم لیگ (ن) نے صوبہ پنجاب سے قومی اسمبلی کیلئے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوادی ، فہرست کے مطابق طاہرہ اور نگزیب ، شائستہ پرویز ملک ، عائشہ رجب بلوچ ، مریم اور نگزیب ، شنرا فاطمہ خواجہ ، عائشہ غوث پاشا ، زہرا ودودفاطمی، کرن ڈار ، رومینہ خورشید عالم ، مسرت آصف خواجہ ، زیب جعفر ، ڈاکٹر ثمینہ مطلوب ، شہناز سلیم ، سیما جیلانی ، مائزہ حمید اور شکیلہ لقمان کے نام شامل ہیں ، مسلم لیگ (ن) فیصل آباد خواتین ونگ کی سٹی صدر خالدہ منصور کا نام فہرست میں شامل نہیں ہے ۔