وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صدر کی نگران وزیراعلیٰ سے فرنٹیئر ہائوس میں ملاقات

منگل 12 جون 2018 20:22

وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صدر کی نگران وزیراعلیٰ سے فرنٹیئر ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر مسز فوزیہ عنایت کی قیادت میںمنگل کے روز وویمن چیمبر کے ایک وفد نے صوبہ سرحد کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان سے فرنٹیئر ہائوس میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وویمن چیمبر کی سابق صد ر مسزنزہت رئوف ‘ مسز ناصر لغمانی ‘وویمن چیمبر کی نائب صدر مسز رخسانہ نادر ‘ عذرا جمشید اور دیگر ایگزیکٹو ممبران موجود تھیں۔

صوبائی نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا میری اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کے لئے مختلف ٹرینگ سنٹر اور ڈسپلے سنٹر کاقیام عمل میں لایا جائے گا جس میں کاروبار کرنے والی خواتین مستفید ہوں گی ۔ وویمن چیمبر کی صدر مسز فوزیہ عنایت نے نگران وزیراعلیٰ جسٹس دوست محمد کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :