بالائی نیلم شاردہ بازار میں خوفناک آتشزدگی45 دکانیں 5 منزلہ گیسٹ ہائوس جل کر خاکستر

منگل 12 جون 2018 20:41

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) بالائی نیلم شاردہ بازار میں خوفناک آتشزدگی45 دکانیں 5 منزلہ گیسٹ ہائوس جل کر خاکستر۔ تھانہ پولیس شاردہ کے آفیسر محمد ہارون مغل نے بتایا ہے کہ منگل کی شام پانچ بجے کے قریب وادی نیلم کے سیاحتی مقام شاردہ کے میں بازار میں عباسی گیسٹ ہائوس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی آتشزدگی اتنی شدید تھی کہ پورے بازار کو دیکھتے ہی دیکھتے جلا کر خاکستر کر دیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق45 بڑی دکانیں اور ایک گیسٹ ہائوس کی پانچ منزلہ عمارت بھی جل کر زمین بوس ہو گئی ہے۔ ٹمپریچر اتنا زیادہ ہے کہ بازار کے قریب بھی کوئی نہیں جا سکتا ہے۔ جبکہ قریبی عمارتوں میں بھی آگ لگی ہو ئی ہے جن کو مقامی لوگ اور پاکستانی فوج دریا سے پانی لا کر کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں حکومت آزاد کشمیر کی نااہلی اور سپیکر غلام قادر کی غفلت کے باعث فائر برگیڈ یا ریسکیو 1122 کی کوئی سہولت موجود نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ مقامی انتظامیہ بھی عید چھٹیوں سے قبل ہی غائب ہو گئی ہے۔ سابق وزیر تعلیم میاں عبدالوحید تمام تر مصروفیات ترک کر کے شاردہ پہنچ کے مقامی لوگوں کے ہمراہ آگ بجھانے کی سرگرمیوں میں برائے راست حصہ لے رہے ہیں۔ عوام نے حکومت اور انتظامیہ کی غفلت پر شدید احتجاج کیا ہے ۔