سعودی سفیر نواف سعید بن المالکی کی وزیراعظم سے ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

پاکستان سعودی عرب کیساتھ بردرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے،ناصر الملک

منگل 12 جون 2018 20:43

سعودی سفیر نواف سعید بن المالکی کی وزیراعظم سے ملاقات، دو طرفہ امور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک سے سعودی سفیر نواف سعید بن المالکی نے ملاقات کی ، دونوں رہنمائوں کے درمیان دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعظم ہائوس کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور اقتصادی روابط کو فروغ دینے پر زور دیا گیا سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان مین سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور سعودی سفارتخانے کا کمرشل سکیشن اس حوالے سے کام کر رہا ہے، انہوں نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی، ملاقات کے دوران نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ بردرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، وراعظم نے سعودی سفیر کو آئندہ انتخابات اور اگست مین نئی حکومت سازی کے عمل سے بھی آگاہ کیا سعودی سفیر نے پاکستان کے مستقبل، خوشحالی اور ترقی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ظفر ملک