شیخ رشید نے اپنی زندگی کا آخری الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

اپنی زندگی کاآخری الیکشن لڑنےجارہاہوں،میرااورعمران خان کاساتھ دیں،سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 12 جون 2018 20:16

شیخ رشید نے اپنی زندگی کا آخری الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 جون 2018ء) :شیخ رشید نے اپنی زندگی کا آخری الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا تھا اپنی زندگی کاآخری الیکشن لڑنےجارہاہوں،میرااورعمران خان کاساتھ دیں۔تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنی زندگی کا آخری الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔اس بات کا اعلان انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا ۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا ڈھوک کھبہ میں افطارڈنرسے خطاب کر رہے تھے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدالتوں پریقین رکھتےہیں،کل سپریم کورٹ میں میرے کیس کا بھی فیصلہ ہے۔پوری اُمید ہے کہ میرے کیس کا فیصلہ انصاف پر مبنی ہوگا۔انکا کہنا تھا کہ 122روپےکاڈالرہوگیاملک کی معیشت تباہ ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے اپنی زندگی کا آخری الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ۔

انکا کہنا تھا کہ اپنی زندگی کاآخری الیکشن لڑنےجارہاہوں،میرااورعمران خان کاساتھ دیں۔الیکشن کمیشن سےاپیل ہے کہ الیکشن کاوقت بڑھائیں۔یاد رہے کہ شیخ رشید کے نااہلی کیس کا فیصلہ بھی کل آنے والا ہے۔سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید پراپنی زرعی زمین ظاہر نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔مسلم لیگ ن کے رہنماء شکیل اعوان نے شیخ رشید کی سپریم کورٹ میں اثاثے چھپانے کی درخواست چیلنج کی کی تھی۔

اثاثے چھپانے پر درخواستگزار نے شیخ رشیدکو62ایف ون کے تحت نااہل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔سپریم کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تھی۔تاہم سپریم کورٹ نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیاتھا اور اب شیخ رشید کی ناہلی کا فیصلہ کل سنا دیا جائے گا۔