سرفراز بگٹی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئے گئے

پی پی 10 سے سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 12 جون 2018 20:49

سرفراز بگٹی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئے گئے
کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 جون 2018ء ) سرفراز بگٹی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئے گئے۔ پی پی 10 سے سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق سال 2018 پاکستان کی پارلیمانی سیاست میں ایک اہم اور تاریخی سال ہے۔تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 جمہوری حکومتیں اپنے اپنے آئینی ادوار مکمل کر کے رخصت ہو چکی ہے۔

2018 انتخابات کا سال ہے۔ایک جانب ملکی اداروں نے انتخابات کی تیاری شروع کر رکھی ہے تو دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ایک جانب سیاسی پاور شو جای ہیں تو دوسری جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی کیا جا رہا ہے۔یہ بات بھی طے ہو رہی ہے کہ کونسا مرکزی نام کس بڑے رہنما کے خلاف مقابلے مٰیں اترے گا۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی جمع کروانےکا سلسلہ بھی کل مکمل ہو چکا ہے جس کے بعد کاغذوں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو چکے ہیں۔پی پی 10 سے سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے ہیں۔یا درہے کہ گزشتہ 2 سال سے بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کو صوبائی سیاست میں انتہائی اہمیت حاصل ہے۔

مسلم لیگ ن کے ثنا اللہ زہری کی حکومت گرانے میں بھی مرکزی کردار سرفراز بگٹی کا ہی تھا جبکہ وہ اس حکومت میں بھی وزیر داخلہ تھے ۔اس کے بعد عبدالقدوس بزنجو کی حکومت آئی تو انہوں نے بھی اپنی حکومت کو سرفراز بگٹی کے مرہون منت بتاتے ہوئے انہیں ہی وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا گیا تھا ،اس حوالے سے انکے کاغذات نامزدگی مسترد ہونا بلوچستان کی سیاست کے حوالے سے بڑی خبر ہے۔