سرگودھا، رمضان المبارک میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی طرف سے خصوصی رعایتی سکیموں پرمقامی ڈسٹری بیوٹرز ہاتھ صاف کر نے لگے

جبکہ عوام ان چیزوں پرریلیف سے محروم ہیں ، پیکنگ پر ڈسکائونٹ واضح طور پردرج ہونے کے باوجود ڈسٹری بیوٹر حضرات کی طرف سے مشروبات اور دیگر اشیاء پرانے نرخوں پر ہی دوکانداروں کو سپلائی کی جا رہی ہیں

منگل 12 جون 2018 21:26

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) ملٹی نیشنل کمپنیوں کی طرف سے رمضان المبارک میں دی جانیوالی خصوصی رعایتی سکیموں پرمقامی ڈسٹری بیوٹرز ہاتھ صاف کر نے لگے جبکہ عوام ان چیزوں پرریلیف سے محروم ہیں ، پیکنگ پر ڈسکائونٹ واضح طور پردرج ہونے کے باوجود ڈسٹری بیوٹر حضرات کی طرف سے مشروبات اور دیگر اشیاء پرانے نرخوں پر ہی دوکانداروں کو سپلائی کی جا رہی ہیں،دوکانداروں کاکہنا ہے کہ کمپنیوں کی طرف سے مختلف اشیاء پر دس سے پندرہ روپے فی آئٹم ڈسکائونٹ درج ہونے کے باوجود ڈسٹری بیوٹر حضرات غیر قانونی منافع کما رہے ہیں، جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اس امر کا نوٹس لے کر انہیں پابند بنائے ۔

متعلقہ عنوان :