جنوبی سندھ صوبہ سندھ کے شہری علاقوں میںرہنے والے ہر شخص کی آواز بن چکا ہے ،،تنویر قریشی

منگل 12 جون 2018 22:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان) کے سیکریٹری مالیات تنویر قریشی نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کا مستقبل جنوبی سندھ صوبے کے قیام سے جڑا ہوا ہے اور اگر آج ہم نے علیحدہ صوبے کی تحریک دوبارہ شروع کی تو اسکی بڑی وجہ70 سالوںسے مہاجر قوم کے ساتھ ہونے والی ذیادتیاںاور ناانصافیاںہیںاگرمہاجر نوجوانوں کو انکی صلاحیتوں کے اعتبار سے تعلیم و روزگار کے مواقع مہیا کئے جاتے اور دیگر حقوق غضب نا کئے جاتے تو ہمیں نئے صوبے کا مطالبہ کرنے کی ضرورت ہی نہ رہتی لیکن اب جنوبی سندھ صوبے کی تحریک سندھ کے شہری علاقوں میںرہنے والے ہر فرد کی آواز بن چکی ہے ۔

تنویر قریشی نے عارضی بیت الحمزہ پر لیاقت آباد سے آئے بزرگوں کے وفد سے ملاقات کی اور کہا کہ 25جولائی کو موم بتی پر مہر لگاکر مہاجر پرستی کا ثبوت دیں،جبکہ جنوبی سندھ صوبہ سندھ کے شہری علاقوں میں آباد لوگوں کی محرومیوںسے نجات کیلئے اہم فیصلہ ہے جبکہ آئندہ ہونے والا الیکشن جنوبی سندھ صوبے کی تحریک کیلئے ریفرینڈم کا درجہ رکھتا ہے جسے بھر پور شرکت کرکے کامیاب بنانا قوم کے ہر فرد کی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

تنویر قریشی نے کہا کہ جنوبی سندھ صوبہ وقت کی اولین ضرورت اور ترجیحات میں سے ایک ہے ، جسے حاصل کئے بغیر قوم کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا تدارک ممکن نہیں،جنوبی سندھ صوبہ آج ہر فرد کی دل کی پکار اور خواہش بن چکا ہے جس میں کی جانے والی دیری ملک وقوم کی ترقی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، تنویر قریشی نے کہا کہ جنوبی سندھ صوبہ سندھ کے شہری علاقوں میںرہنے والے ہر شخص کی آواز بن چکا ہے ،عوامی حلقے ہو یا سوشل میڈیا، یابزنس کمیونٹی اور سماجی تنظیمیں تمام کی متفقہ رائے ہے کہ آفاق احمد کی جانب سے جنوبی سندھ صوبے کی آواز عوامی امنگوںاور خواہشات کی ترجمانی ہے جسے کسی طور نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ، جبکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ لوگوںنے جنوبی سندھ صوبے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے اس جدوجہد کا حصہ بننے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

#