راولپنڈی،چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر ہنگامہ آرائی ،جلاو گھیراو، تھانے پر حملہ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمہ میں نامزد 13ملزمان بری

منگل 12 جون 2018 22:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر1 کے جج محمد اصغر خان نے چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر ہنگامہ آرائی ،جلاو گھیراو، تھانے پر حملہ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمہ میں نامزد 13ملزمان کو بری کر دیامقدمہ میں نامزد عمر رحمن وغیرہ 13ملزمان کیخلاف چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر ہنگامہ آرائی ،جلاو گھیراو، تھانے پر حملے کے الزام پر تھانہ پیر ودھائی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھادوران سماعت استغاثہ کی جانب سے جرم ثابت نہ کرنے پر عدالت نے تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔