عیدالفطر پر سینما گھروں میں چار پاکستانی فلمیں ریلیز ہوں گی

اس عیدالفطر پر مقامی سینماؤں میں عید کے ایک ہفتے تک صرف پاکستانی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی

بدھ جون 11:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) پاکستان میں فلموں کی نمائش کے لیے عید سے بڑھ کر اور کوئی موقع نہیں ہوتالہٰذا ہر فلم ساز چاہتا ہے کہ اس کی فلم عید کے موقع پر ریلیز ہویہی وجہ ہے کہ اس عید الفطر مقامی سنیماؤں میں 4 پاکستانی فلمیں ریلیز ہوں گی۔

(جاری ہے)

ہر سال عید الفطر اور عید الاضحیٰ کے موقع پرسینماؤں میں پاکستانی فلموں کا مقابلہ بالی ووڈ فلموں سے ہوتا ہے اور بھارتی فلمیں پاکستانی فلموں سے بازی لے جاتی ہیں تاہم پاکستانی شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ اس عیدالفطر پر مقامی سینماؤں میں عید کے ایک ہفتے تک صرف پاکستانی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔

عید الفطر کے موقع پر چار پاکستانی فلمیں’سات دن محبت ان‘، ’آزادی‘، وجود‘اور ’نہ بینڈ نہ باراتی‘ریلیز کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :