Live Updates

نواز شریف اور مریم نوازکل لندن روانہ ہونگے

دونوں بیگم کلثوم نواز کے ساتھ لندن میں عید منائیں گے، ہفتے بعد نواز شریف اور مریم نواز وطن واپس لوٹیں گے

بدھ 13 جون 2018 18:15

نواز شریف اور مریم نوازکل لندن روانہ ہونگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز سمیت پوتی ماہ نور صفدرکل (جمعرات)کو لندن روانہ ہونگے جہاں وہ بیگم کلثوم نواز کے ساتھ عید منائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز سمیت پوتی ماہ نور صفدرکی لندن کے لئے 3ٹکٹیں کنفرم کر دی گئیں ہیں اور آج (جمعرات) کو نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز سمیت پوتی ماہ نور لاہور کے علامہ اقبال ائرپورٹ سے لندن روانہ ہونگے جہاں پر وہ بیگم کلثوم کے ساتھ عید منائیں گیاور وہاں پر ڈاکٹروں کے ساتھ کلثوم نواز کی طبیعت کے حوالے سے بھی مشاورت کریں گے اور ایک ہفتے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز وطن واپس لوٹیں گے

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات