دبئی کے مشہور نجی ریسٹورنٹ نے اسلام مخالف ٹوئٹ کرنے والے بھارتی شیف کو نوکری سے برخاست کردیا
امارات میں مقیم بھارتی باشندے اتُل کوچھڑ نے پریانکا چوپڑا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام ہندوں کو 2 ہزار سالوں سے دہشت گردی کا نشانہ بنا رہا ہے
محمد علی بدھ 13 جون 2018 19:19
(جاری ہے)
تمہیں شرم آنی چاہیے۔‘‘ بعد میں کوچھڑ نے یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا اور ایک معذرت خواہانہ بیان درج کیا کہ جذبات کی رو میں اُس سے بہت فاش غلطی ہو گئی تھی۔
اس نے اس بارے میں مزید لِکھا ’’میں اپنے ٹویٹ پر کوئی وضاحت پیش نہیں کروں گا۔ حالانکہ اسلام 1400 سال پہلے وجود میں آیا تھا مگر میں نے غلطی کرتے ہوئے اسے دو ہزار سال پُرانا مذہب قرار دے دیا۔ میں پُورے خلوص کے ساتھ معذرت خواہ ہوں۔ مجھے اسلام سے قطعاً کوئی چِڑ نہیں ہے۔ اور اپنے اُن کمنٹنس پر معذرت کرتا ہوں جن سے کئی لوگوں کے جذبات کے ٹھیس پہنچی ہے۔‘‘مگر اس معذرت خواہانہ بیان سے پہلے ہی کوچھڑ کو اچھی خاصی تنقید کا نشانہ بنا جا چکا تھا اور ہوٹل انتظامیہ سے مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ کوچھڑ کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے۔ جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کوچھڑ کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر ہوٹل انتظامیہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔بہت سارے صارفین کا کہنا تھا کہ وہ اس ٹویٹ کے خلاف احتجاجاً ہوٹل کا بائیکاٹ کر دیں گے۔ ایک شخص نے فیس بُک پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ مشہور شیف نے اپنا اصل رُوپ ظاہر کر دیا ہے۔ میں اس ہیڈ شیف کا نسل پرستی پر مبنی ٹویٹ پڑھنے کے بعد کبھی اس ہوٹل میں کھانا نہیں کھاؤں گا۔ جبکہ اب اس تمام تنقید اور دباو کے بعد دبئی کے نجی ہوٹل نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد اب دبئی کے نجی ہوٹل نے بھارتی شیف کوچھڑ کو نوکری سے فارغ کردیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے ہوٹل انتظامیہ کے اس فیصلے کو سراہا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
-
آسٹریلیا نے اسٹوڈنٹ ویزا کی مالی شرائط سخت کردیں، بھارت سب سے زیادہ متاثر
-
ہزاروں مظاہرین کا نیتن یاہو سے جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کا مطالبہ
-
رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
-
حماس جنگ بندی تجاویزہمارے مطالبات کے مطابق نہیں، اسرائیل
-
یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے
-
ایران ملائیشیا کے ذریعے تیل پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکہ
-
رفح پراسرائیلی ٹینکوں کی یلغار،ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان علاقہ چھوڑنے لگے
-
ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع
-
رفح پراسرائیلی حملہ لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال دے گا ، اقوام متحدہ
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کیلئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیرکی آواز ہے، چینی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.