اٹک،بیٹے کے نکاح کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کرنے والے ملزم اسلحہ برآمد اسمیت گرفتار

بدھ 13 جون 2018 21:42

اٹک،بیٹے کے نکاح کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کرنے ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) بیٹے کے نکاح کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کرنے والے سے اسلحہ برآمد ، اسلحہ کا مزید مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ سٹی حسن ابدال شاہ فردوس 11 جون کو شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے عبداللہ کی ایف آئی آر زیر دفعہ 322,337-H(II) ت پ کے تحت نامزد ملزم عبدالمعروف ولد محمد ایوب شیخ ساکن خان پور حال فتح اللہ کی گرفتاری کے سلسلہ میں مخبر کی اطلاع پر ملزم کو گرفتار کیا تو اس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ 5 گولیاں برآمد کیا ملزم نے بتایا کہ اس نے اپنے بیٹے سہیل شہزاد کے نکاح کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی تھی جس کے باعث عبداللہ جاں بحق ہو گیا تھا پولیس نے مزید مقدمہ درج کر کے ملزم کا عدالت سے ریمانڈ حاصل کر لیا ۔