جنوبی افریقہ میں مسجد میں شر پسند حملہ، 2 افراد جاں بحق، جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک، پولیس حکام

جمعرات جون 15:28

جنوبی افریقہ میں مسجد میں شر پسند حملہ، 2 افراد جاں بحق، جوابی کارروائی ..
جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) جنوبی افریقہ میں مسجد پر شر پسندوں نے حملہ کر کے 2اشخاص کی جان لے لی، پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک ہو گیا،دونوں افراد کو چاقو مار کر ہلاک کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقی پولیس کے مطابق ایک مسجد پر حملے میں کم از کم دو افراد مارے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ جمعرات کی علی الصبح رونما ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں افراد کی ہلاکت حملہ آور کے چاقو سے کیے گئے حملوں کا نتیجہ ہے۔ حملہ آور کے چاقو کے وار سے کئی دوسرے زخمی بھی ہیں۔ ان زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ یہ واردات کیپ ٹان کے قریبی قصبے مالمس بری میں ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ واردات کے وقت مسجد میں موجود افراد صبح کی نماز ادا کرنے میں مصروف تھے۔ پولیس اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔