کراچی، شارع فیصل پر ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل دیا،خاتون جاں بحق

جمعرات 14 جون 2018 18:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) شارع فیصل ناتھاخان کالونی اسٹار گیٹ کے قریب تیزرفتار ڈمپر نے زارا نامی خاتون کوروند دیا۔ خاتون کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔واقعے کے بعدوہاں موجودعوام مشتعل ہوگئے اور انہوں نے ڈمپر کوآگ لگادی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورفائربریگیڈکی گاڑیوں نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

(جاری ہے)

زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیوذرائع کے مطابق خاتون کی شناخت زاراکے نام سے کرلی گئی ہے۔پولیس کے مطابق خاتون،اس کا شوہر اور بچہ موٹر سائیکل پرسوارتھے کہ اسی دوران خاتون کابرقعہ چین میں آگیا جس کے باعث وہ موٹرسائیکل سے گر گئی۔ جسے پیچھے سے آنی والے ڈمپرنے کچل دیا۔ واقعے میں خاتون کاشوہراوربچہ محفوظ رہے۔ حادثے میں ملوث ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے کلینرکوگرفتارکرلیا ہے۔