اوپن مارکیٹ میں ڈالر 123روپے تک پہنچ گیا

جمعرات جون 18:57

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 123روپے تک پہنچ گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1.21روپے مہنگا ہوگیاہے۔اس اضافے سے انٹر بینک میں ڈالر 121 روپے 60 پیسے کی بلند سطح پر پہنچ گیاہے۔انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہونے پر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں اضافہ ہوگیاہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہواہے۔

(جاری ہے)

اوپن مارکیٹ میں ڈالر123 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔واضح رہے لگاتار چوتھا دن ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہواہے۔گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوگیاتھا جس کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 120.50 پرپہنچ گیاتھا۔ منگل کو انٹر بینک میں ڈالرایک روپے 66 پیسے مہنگا ہواتھا۔جبکہ 11جون کوانٹر بینک میں امریکی ڈالر 115 سے بڑھ کر 120 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :