جیکب آباد ایکشن کمیٹی کا قیام شہرکے مسائل پر جدوجہد کرنے کاعزم

جمعرات 14 جون 2018 20:23

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) جیکب آباد ایکشن کمیٹی کا قیام شہرکے مسائل پر جدوجہد کرنے کاعزم تفصیلات کے مطابق شہر کی مختلف تنظیموں کا مشترکہ اجلاس مقامی ہوٹل میں ہواجس میں عام انسان تحریک کے ضلع صدر محمد حسن ٹالانی ،پاکستان تحریک انصاف کے شاہد مستوئی،جسقم ،جساف کے عزیزسیال ،وحید بروہی ،ایس یوپی کے ساجد رند، فنکشنل لیگ کے فداحسین لاشاری ،جیئے سندھ تحریک کے مصطفی سنجرانی،جاموٹ قومی موومنٹ کے حبیب لاشاری ،جیئے سندھ لبر ل فرنٹ کے سجاد لاشاری ،مسلم لیگ ن کے صدام بلوچ ،بلوچ اتحاد کے عبدالرسول خارانی اوردیگرنے شرکت کی اجلاس میں اتفاق رائے سے جیکب آباد ایکشن کمیٹی کاقیام عمل میں لایاگیا اجلاس میں صحافی عبدالرحمن آفریدی نے خصوصی طور پرشرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عابدسندھی نے کہاکہ جیکب آباد شہر بنیادی سہولیات سے محروم ہے شہری عذاب میں مبتلاہیں پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی ،گندگی اوراسپتال میں ڈاکٹر زکا فقدان سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے عیدکے بعد تحریک چلائی جائے گی ۔