ستارہ بیگ ، کرن نور اور گلناز پہلی مرتبہ اکٹھے پرفارم کریں گی

جمعہ 15 جون 2018 14:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) الحمراء ہال llمیں آج ( ہفتہ ) سے شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں اداکارہ ستارہ بیگ ، کرن نور اور گلناز پہلی مرتبہ اکٹھے پرفارم کریں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج (ہفتہ ) سے الحمراء ہال llمیں اسٹیج ڈرامہ ’’ کھیل کھیل میں ‘‘ پیش کیا جا رہا ہے جس میں ستارہ بیگ ،کرن نور ،گلناز ،تعبیر برال ، نادرہ نور ،پری جان ،ستارہ شہزادی ،نواز انجم ،لکی ڈیئر ،شکیل چن ،امتیاز مغل اور عمران بلا سمیت دیگر اداکار پرفارم کریں گے۔ ڈرامے میں ستارہ بیگ ، کرن نور اور گلناز پہلی مرتبہ اکٹھے پرفارم کرتے نظر آئیں گی۔ڈرامے کے پروڈیوسر آصف راہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :