چین کے قائم مقام سفیرزاہولی جینگ کی پاکستانیوں کوعیدکی مبارکباد

سی پیک پرپوراپاکستان چین کیساتھ ہے،نئی حکومت کے آتے ہی سی پیک نئے اندازسے ہوگا ،ْ بیان

جمعہ 15 جون 2018 15:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) چین کے قائم مقام سفیرزاہولی جینگ نے پاکستانیوں کوعیدکی مبارکباددی جس میں ا نہوںنے کہاہے کہ دعاہے پاکستانی عیدپراپنے خاندان کیساتھ خوشیاں منائیں۔

(جاری ہے)

چین کے قائم مقام سفیرزاہولی جینگ کا پاکستانیوں کوعیدکی مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ نگران حکومت الیکشن کرانیکامرحلہ بخوبی اداکرے گی ان پر پورایقین ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری اداکرے گی۔ان کا مزید کہنا تھاکہ چین معاشی ترقی میں پاکستان کے شانہ بشانہ ہے جبکہ سی پیک پرپوراپاکستان چین کیساتھ ہے،نئی حکومت کے آتے ہی سی پیک نئے اندازسے ہوگا۔