جنگ بندی کا دورانیہ بڑھنے کی امید ہے ،ْافغان صدر اشرف غنی

ملک میں جنگ کے خاتمے کے لیے کیے گئے کسی بھی اقدام کا خیر مقدم کیا جائے گا ،ْخطاب

جمعہ 15 جون 2018 16:00

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ جنگ بندی کا دورانیہ بڑھنے کی امید ہے۔

(جاری ہے)

افغان صدر نے تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی،عید کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی نے کہا کہ حالیہ فیصلے سے ملک میں دیر پا امن قائم ہونے کی امید ہے۔انہوںنے کہاکہ ملک میں جنگ کے خاتمے کے لیے کیے گئے کسی بھی اقدام کا خیر مقدم کیا جائے گا۔افغان صدر نے کہا کہ ملک میں مزید خون خرابہ نہیں دیکھنا چاہتے، سعودی عرب نے افغان حکومت کے جنگ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔