پشاور،ورسک روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ٹر یفک وارڈن کو مو ت کے گھاٹ اتا ر دیا، ملزمان فرار ، مقدمہ درج

جمعہ جون 18:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) پشاور تھا نہ متھرا کی حدود ورسک روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ٹر یفک وارڈن پولیس اہلکار کو مو ت کے گھاٹ اتا ر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن پولیس اہلکار سعا د خان ولد وزیر با شا ہ ڈیو ٹی سے فارغ ہو کر واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ پہلے سے تاک میں بیٹھے ملزم جہانزیب ، گلزار ، طاہراور ذاہد نے ان پر اندھا دھند فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جنہیں تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم تو ڑ گیا جبکہ ملزما ن ارتکاب جر م کر نے کے بعد جائے وقو عہ سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے لا ش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا اور ملزمو ں کیخلا ف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔