سردار یار محمد رند کی ہدایات پر صوبائی کابینہ کے تمام اراکین عیدالفطر کا پہلا دن مساکین ، غرباء کے ساتھ کزاریں گے

جمعہ 15 جون 2018 19:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی ہدایات پر صوبائی کابینہ کے تمام اراکین عیدالفطر کا پہلا دن مساکین ، غرباء کے ساتھ کزاریں گے اس سلسلے میں صوبائی کابینہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے قریبی علاقوں میں یتیم خانوں ، کچی آبادیوں میں کل دوپہر کے کھانے اور بچوں کے لئیے تحائف کا بندوبست کریں صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی صوبائی قیادت نے اس حوالے سے مختلف یتیم بچوں کا خیال رکھنے والے اداروں سے رابطہ کیا ہے کوشیش کریں گے کہ عید کے پرمسرت موقع پر دہشت گردی کے خالف جنگ میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ کے ساتھ گزاریں گے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہیدہونے والے اہلکاروں کو اس موقع پر بالکل اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔