عمر اکمل کی بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے قوم سے دعا کی اپیل

پیر 18 جون 2018 12:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل نے سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے قوم سے دعائوں کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں عمر اکمل نے کہا کہ میری تمام پاکستانیوں اور اپنے مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ ہسپتال میں زیرِ علاج بیگم کلثوم نواز کی جلد از جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں۔

عمر اکمل نے کہا کہ ہم سب کو بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کرنی چاہیں۔ میری عوام اور بیرونِ ملک رہائش پذیر تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ وہ ان کی صحت کیلئے دعا کریں تا کہ وہ جلد از جلد صحت یاب ہو کر اپنے اہلخانہ کے ہمراہ پاکستان واپس آئیں۔