امریکا و اتحادی ممالک مابین تجارتی جنگ ،عالمی تجارت کو سنگین خطرات لاحق

امریکی کمپنیوں کو ماہانہ ایک بلین ڈالر نقصان،بیجنگ نے جوابی اقدامات ناگزیر قرار دے دئیے

پیر 18 جون 2018 12:50

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) امریکا و اتحادی ممالک مابین تجارتی جنگ سے عالمی تجارت کو خطرات لاحق ہو گئے، بیجنگ نے واشنگٹن کے خلاف جوابی اقدامات ناگزیر قرار دے دئیے،جوابی پابندیوں کی وجہ سے امریکی کمپنیوں کو ماہانہ ایک بلین ڈالر کا نقصان ہو گا۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی حکومت کی طرف سے امریکی درآمدت پر عائد کردہ جوابی پابندیوں کی وجہ سے امریکی کمپنیوں کو ماہانہ ایک بلین ڈالر کا نقصان ہو گا۔

امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کے مابین اس تجارتی جنگ کی وجہ سے عالمی تجارت کو بھی خطرات لاحق ہونے کا خدشہ ہے۔ واشنگٹن کی طرف سے چینی درآمدات پر پچاس بلین ڈالر کی اضافی محصولات عائد کیے جانے پر بیجنگ نے بھی جوابی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ چین نے خبردار کیا ہے کہ متعدد امریکی مصنوعات پر ٹیکس لگائے جائیں گے، جن میں خام تیل بھی شامل ہو گا۔