امریکہ کا فوجی تنصیب پر ڈرون حملہ،متعدد افراد جاں بحق،شام کا الزام

کسی فوجی تنصیب پر کوئی ڈرون اٹیک نہیں کیا گیا، امریکہ کی تردید

پیر 18 جون 2018 12:50

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) امریکی اتحادی افواج نے مشرقی علاقے میں واقع ایک فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا ہے،حمے کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں بھی ہوئیں ہیں،امریکہ نے اس خبر کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

شامی میڈیا نے کہا ہے کہ امریکی اتحادی افواج نے مشرقی علاقے میں واقع ایک فوجی تنصیب کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کی وجہ سے ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔

تاہم امریکی فوج نے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ شامی میڈیا کے مطابق یہ نیا حملہ البو کمال کے نواحی علاقے الہارا نامی شہر میں کیا گیا۔ شامی فوج کے حامی ایک مقامی کمانڈر نے کہا ہے کہ غالبا یہ حملہ ڈرون طیاروں کی مدد سے کیا گیا۔ امریکی عسکری اتحاد اس علاقے میں فعال شامی عرب اور کرد جنگجوں کو مدد فراہم کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :