عید الفطر پر 10فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں چار اردو ، تین پنجابی اور تین پشتو فلمیں سینما گھروں میں ریلیز کی گئیں

پیر 18 جون 2018 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) عید الفطر پر 10فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں چار اردو ، تین پنجابی اور تین پشتو فلمیں سینما گھروں میں ریلیز کی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر جاوید شیخ کی فلم ’’وجود ‘‘، فلم ’’ سات دن محبت ان ‘‘ ، فلم ’’نہ بینڈ نہ باراتی ‘‘ا ور فلم ’’آزادی ‘‘ سینما گھروں میں ریلیز کی گئی اس کے ساتھ پنجابی فلم ’’ملک بہادر ‘‘ ، فلم ’’فیصلہ گجر دا ‘‘ ، فلم ’’مارکیٹ ‘‘ بھی سینما گھروں کی زینت بنیں جبکہ تین پشتو فلمیں بھی ریلیز کی گئی جن میں مہک نور اور اچھی خان کی دو دو فلمیں شامل ہیں۔

رواں سال عید الفطر پر پاکستانی فلموں کے مقابلے میں ایک ہفتے تک کوئی بھی بالی ووڈ کی فلم ریلیز نہیں کی گئی جس سے فلم انڈسٹری کو بھرپور فائدہ پہنچاہے۔

متعلقہ عنوان :